مورو : زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

January 26, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مورو شہر کے رہا ئشی پیر خیر محمد نے زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ درگا ہ مخد و م محمد علی اور گوٹھ کے قبر ستا ن کی زمین پر با اثر افراد کی جانب سے قبضہ کرلیا گیا ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہو ںنے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر گوٹھ اور قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرکے قبضہ ختم کر ایا جا ئے اور گو ٹھ کے رہائشیوں کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔