حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ، میاں افتخار

January 26, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی کےسینئر رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دیمک لگ گئی ہے ، تین وزرا گھر چلے گئے ہیں ، الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ، لوگوں کو اخبار اور ٹی وی نہ دیکھنے کے مشورے دینے والوں کے جانے کا وقت قریب ہے ۔

بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کے دوران میاں افتخار حسین کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی جدوجہد کا نام ہے، پختونوں کو شعور دینے کے لئے باچا خان کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان سے اپنے اور ان کے اتحادی ناراض ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان اور سلیکٹڈ حکومت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، فوری الیکشن کروائے جائیں۔

جلسے سے اے این پی خیبر پختون خوا کے صدر ایمل ولی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔