متحدہ عرب امارات نے ہاتھ ملانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

January 31, 2020


متحدہ عرب امارات نے ہاتھ ملانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔

ابوظبی پولیس کی یوتھ کونسل کی جانب سے ’ ایک دنیا ایک پیغام ‘کے عنوان کے تحت مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے1817 افراد نے متحدہ عرب امارات پارک میں جمع ہو کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ1730افراد کا تھا۔