گوجرانوالہ، سوتیلے بھائی کی فائرنگ، 2 بھائی قتل

February 01, 2020

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سوتیلے بھائی کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور بہن زخمی ہو گئی۔

2 افراد کے قتل کا یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے 2 بھائی سجاد اور اعجاز جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہوئی ہے جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ورثاء نے مقتولوں کی میتیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ہے جس کے دوران انہوں نے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شیخو پورہ، فائرنگ سے 5 کار سوار جاں بحق

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین سوتیلے بھائی ہیں، فریقین میں اکثر معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

ایس ایس پی آپریشن علی وسیم کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔