• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی:پولیو ٹیم پر فائرنگ،دوسری ہیلتھ ورکر بھی جاں بحق

صوابی:پولیو ٹیم پر فائرنگ،دوسری ہیلتھ ورکر بھی جاں بحق


صوابی میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افرد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،ایک لیڈی ہیلتھ ورکرز موقع پر جاں بحق اور دوسری نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے جوابی کارروائی کیوں نہیں کی ۔

پولیس کے مطابق پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز صوابی کے علاقے پرمولی میر علی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی تھیں۔

اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ۔

تازہ ترین