• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخو پورہ: فائرنگ سے 5 کار سوار جاں بحق


پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے کار میں سوار 5 افراد کو قتل کر دیا۔

پانچوں مقتولین عدالت میں پیشی کے لیے فیصل آباد جا رہے تھے، کار پر فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخو پورہ کے شاہ کوٹ روڈ پر پیش آیا جبکہ مقتولین کا تعلق نواحی گاؤں آوا گت سے تھا اور وہ پیشی پر صفدر آباد سے فیصل آباد جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس سے قبل 12 افراد اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: فیروز والا میں کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

چند دن روز پہلے بھی مقتول پارٹی کے باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہو گا۔

تازہ ترین