سندھ میں 4 دن بعد CNG اسٹیشنز کھل گئے

February 02, 2020

گیس کی کمی سے گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ وقفے کے بعد آج اتوار کی صبح 7 بجے سے رات 7 بجے تک 12 گھنٹوں کے لیے کھول دیئے گئے۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہورہی ہے جس کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس کی ترسیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے مطابق ادارہ سی این جی صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اتوار کو 12 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھے گا جبکہ آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کے تناظر میں جاری کیا جائے گا۔