آرمی چیف سے انسداد پولیو کیلئے امریکی ٹیم کی ملاقات

February 04, 2020

آرمی چیف سے انسداد پولیو کیلئے امریکی ٹیم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو کے خاتمے کے لیے امریکی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے روٹری انٹرنیشنل کی 4 رکنی ٹیم نے ملاقات کی۔

امریکی ٹیم نےجنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلتھ کیئر خصوصاً پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم سے متعلق بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ امید ہے تمام اداروں کی ٹھوس کوششوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائےگا۔

روٹری انٹرنیشنل انسداد پولیو سے متعلق امریکی تنظیم ہے ۔