فردوس اعوان کی چینی قیمت سے متعلق وضاحت

February 13, 2020

فردوس اعوان کی چینی قیمت سے متعلق وضاحت

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت سے متعلق وضاحت کردی۔

فردوس اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے میں نہیں 68 روپے کلو ہی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کےا جلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس اعوان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کا نرخ 70 روپے کلو بتایا تھا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قومی اسمبلی سے خطاب میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے بتائی تھی۔

حکومتی سطح پر چینی کی دو الگ الگ قیمتیں سامنے آنے پر صارفین پریشان ہوگئے تھے۔