کورونا وائرس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل وفاقی سیکریٹریز کی طلبی

February 13, 2020

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کیس میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری قومی صحت، سیکریٹری خارجہ امور اور سیکریٹری اطلاعات کل کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کی تھی اور گزشتہ سماعت پر حکومت کو پاکستانی شہریوں کو واپس نہ لانے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے چیف جسٹس کو ای۔میل بھجوائی تھی، جس کے بعد کیس کو کل سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے وفاق کو بذریعہ سیکریٹری قومی صحت، سیکریٹری خارجہ امور اور سیکریٹری اطلاعات نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

درخواست گزار میاں فیصل ایڈووکیٹ کو بھی کیس کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔