سابق وزیر برقیات محمود ریاض کی جیرمی کوربن سے ملاقات

February 14, 2020

سلاؤ(پ ر)آزاد ر کشمیر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات و اوورسیز ایم ایل اے محمود ریاض نے لیبر پارٹی برطانیہ کے لیڈراور برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن ایم پی سے ملاقات کی ہے محمود ریاض نے ملاقات کے دوران جموں کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیبر پارٹی کی حالیہ حمایت پر ان کا اہل کشمیر کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانےاور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کے دباؤ و کردار پر زور دیا۔اس موقع پر دیگر امور پربھی بات چیت ہوئی۔