پاکستان بار کونسل نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیا

February 14, 2020

پاکستان بار کونسل نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیا

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین بادی النظر میں آزادی رائے روکنے کے مترادف ہیں، پاکستان بار کونسل نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین کو صحافیوں کی زبان بندی اور سنسر شپ قرار دیتے ہوئے مسترد اور نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ، پارلیمنٹ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیاں نئے قوانین کو مسترد کردیں۔

بار کونسل کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں بھی سنسرشپ کے خلاف آواز بلند کریں، ظالمانہ قوانین کے خلاف سیاسی طاقتیں مزاحمت کریں ۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل 14،19 اور 19 اے سے متصادم ہیں، جبکہ نئے قوانین بین الاقومی قانون اور معاہدوں کی بھی خلاف ہیں۔