نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز اپریل سے ہوگا، آصف اکرام

February 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز اپریل سے کیا جائے گا،نالے کا فضلہ ٹریٹمنٹ کرنے کے لئے جام چاکرو میں 4ایکڑپر مشتمل جگہ مختص کی جائے گی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، آصف اکرام سے ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد کی ملاقات میں مون سون بارش سے قبل نالوں کی صفائی اور نالوں سے نکلنے والے فضلے کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کے لئے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جام چاکرو پر 4ایکڑپر مشتمل جگہ مختص کی جائے گی، اس موقع پر ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد نے ایم ڈی کو پروجیکٹ سوئیپ (SWEEP) کے حوالے سے بریفنگ دی۔