وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

February 15, 2020

وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وزیراعظم صحت سہولت کارڈ تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے.

وزیراعظم لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کریں گے.

وزیراعظم لاہور میں "پولیس خدمت مرکز" کے گلوبل پورٹل کا اجراء کریں گے.

وزیراعظم کو سیف سٹی ٹیکنالوجی، سیف سٹی لاہور کے دائرہ کار پر بریفنگ دی جائے گی.