فوجی پریڈ میں 19 سال بعد پنجاب پولیس شرکت کرے گی

February 16, 2020

فوجی پریڈ میں 19 سال بعد پنجاب پولیس شرکت کرے گی

پنجاب پولیس کے سہالہ کالج اسلام آباد کا دستہ 19 سال بعد افواج پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرے گا جسے پریڈ میں شرکت کرنے والے دستے کو ایس ایس پی لیڈ کریں گے۔

پاکستان کے سب سے بڑے سہالہ پولیس کالج میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں پنجاب پولیس کا دستہ 19 سال بعد شامل ہوگا۔

اس حوالے سے کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ عباس احسن کہتے ہیں کہ پولیس کے جوانوں کی تربیت کا سلسلہ جدید تقاضوں کے مطابق جاری ہے۔

پریڈ میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے 192 پولیس کے جوان اور افسران شامل ہوں گے۔

یہاں ان جوانوں کو دہشت گردی سمیت دیگر سنگین واقعات سے نمٹنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کے مطابق فیلڈ میں ملزمان سے نمٹنے کے ساتھ جوانوں کی اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے۔