اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

February 17, 2020

راولپنڈی ( جنگ نیوز) اے پی این ایس نے مرحوم عبد الروئوف غازی کی اہلیہ اورہمایوں طارق چیف ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ فیصل آباد کی نانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور جنرل سیکرٹری سرمد علی نے غمز دہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔