چوہدری صدیق کو پی ٹی آئی میرپور کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، PTI کشمیر

February 17, 2020

نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے رہنمائوں چوہدری محمد مالک، ڈاکٹر پرویز چوہدری اور چوہدری محمد فاضل نے چوہدری محمد صدیق کو ضلع میرپور پی ٹی آئی کا صدر، چوہدری محمد منشا کو سٹی میرپور اور عرفان رزاق کو سٹی میرپور پی ٹی آئی کشمیر کا نائب صدر منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور دیگر قائدین کے اس فیصلے کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس سے پی ٹی آئی کشمیر آزاد کشمیر میں مزید منظم، مضبوط و مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ پی ٹی آئی کشمیر کے رہنمائوں نے کہا، تمام عہدیداران زیرک اور متحرک ہیں، جن کی وجہ جماعتی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا، نیز تمام عہدیداران نظریاتی، سیاسی استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کشمیرکاز کے سلسلے میں جاری جدوجہد کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔