کراچی: زہریلی گیس سے 130 افراد متاثر ہوئے

February 17, 2020

کراچی: زہریلی گیس سے 130 افراد متاثر ہوئے

کراچی میں مبینہ زہریلی گیس سے خواتین اور بچوں سمیت 130 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق مبینہ زہریلی گیس سے 130 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوچکی ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد ورفت شروع کردی گئی ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق آج صبح 3 جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جبکہ جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے ہلاکتیں سامنے آئی تھیں۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق یہ گیس کہاں سے آئی، اس بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق رات 8 بجے اچانک کیماڑی کے مختلف مقامات سے گیس کی بو پھیلنا شروع ہوئی، جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔