اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے آزاد کشمیر میں مبصرین کو رسائی دینے پر فوج کا شکریہ ادا کیا

February 17, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آزاد کشمیر میں یو این مبصرین کی رسائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم، پرامن اور نارمل پاکستان کے حصول کے لیے پرعزم اور اس کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اور کشمیر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو بھرپور رسائی دینے پر شکریہ ادا کیا۔