سرایلٹن نمونیا کا شکار،کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

February 18, 2020

سرایلٹن نمونیا کا شکار

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سرایلٹن جان اچانک شدید نمونیا کا شکار ہوگئے جس کے سبب انہیں کنسرٹ ادھورا چھوڑنا پڑگیا۔آکلینڈ کے ماؤنٹ اسمارٹ اسٹیڈیم میں گانا گاتے گاتے سر ایلٹن جان کی آواز بند ہوگئی، اس موقع پر وہاں موجود ہجوم نے تالیان بجائیں مگر سرایلٹن جان گانا نہیں گا سکے۔سر ایلٹن جان نے وہاں موجود شائقین سے کہا کہ میں گا نہیں پا رہا، مجھے جانا پڑے گا، مجھے معاف کر دیں۔