بیرون ملک مقیم ڈاکٹروں کی خدمات قابل تحسین ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

February 18, 2020

مانچسٹر (غلام مصطفی مغل/علامہ عظیم جی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی انیل مسرت کی جانب سے پاکستان کے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے اعزاز میں استقبالیہ اور پریس کانفرنس کا مانچسٹر کے مقامی ھال میں اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر کمیونٹی ویلفیر اتاشی مانچسٹر فضہ خان نیازی، سعودیہ سے محمد سعد النعمانی، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر، ڈاکٹر عبد الحفیظ، ڈاکٹر محمد اقبال،ڈاکٹر عباس حیدر، چیئرمین برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر ناصر محمود چغتائی،افتخار مجیدکے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، پریس کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے علامہ عظیم جی اور شیخ محمد سعد النعمانی نےدعا کرائی، قران کریم کی تلاوت بھی کی گئی، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا مانچسٹر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کئی ملکوں میں پہنچ چکی ہے، پاکستانی طلباء جو کہ چین میں زیر تعلیم ہیں ان کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے، پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم ان طلبا کو 24گھنٹے کے اندر واپس پاکستان لا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ، صحت کارڈ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں تاکہ عام ادمی کو صحت مند زندگی گزارنے کا موقع ملے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی عرج پر ہے،مہنگائی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےپورے ملک میں 50 ہزار پرچون دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستانیوں کو ریلیف مل سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں یاران پاکستان کے نام سے پروگرام شروع کیاگیا ہے، یہ پروگرام بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ڈاکٹر زAPPSکے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ، اس سے پاکستان میں صحت کے نظام کو بہتر اور عام ادمی کو صحت کی زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،بیرون ملک بسنے والے ڈاکٹروں کی پاکستان کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیات کو صاف رکھنے کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے اور پاکستان دنیا میں اپنی مثال خود بنے گا ، اس موقع پر پاکستانی ڈاکٹروں نے بھی سوالات کیےاور APPS کے ساتھ پاکستان کے حوالے سےمختلف میٹنگ بھی کی گئیں،ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،انہی معاف نہی کیا جائے گا۔پروگرام میں ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ انیل مسرت اور ان کی فیملی کی جانب سے پاکستان میں اسپتال قائم کرنے کا خیر مقدم کرتےہیں،انیل مسرت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔