شہناز انصاری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، بلاول بھٹو

February 18, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہروفیروز پہنچ کر رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور مقتولہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کرکے دعا مانگی۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر انکے ورثاء سے ملاقات کی، اظہار تعزیت کیا۔