حضرت ابوبکرصدیقؓ کی دین اسلام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، علماء

February 18, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے سیّد نا ابوبکرصدیقؓ ہیں۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ کی دین اسلام اور تحفظ ناموسِ رسالت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا عبدالنعیم،،قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناسید ضیاء الحسن شاہ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولاناخالد محمود،مولانا عبدالعزیز،مولانامحبوب الحسن طاہر، مولانا سعید وقار نے عظمت صدیق اکبر ؓکے حوالے سے منعقد ہونے والےا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔