لاہور قلندرز کے پلیئرز اور ٹیم مینجمنٹ مختلف نتائج کے لیے پرعزم

February 18, 2020

لاہور قلندرز کے پلیئرز اور ٹیم مینجمنٹ مختلف نتائج کے لیے پرعزم

لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ پرعزم ہیں کہ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز مختلف نتائج دے گی اور اپنے فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن سے پہلے میڈیا ڈے سیشن میں حصہ لیا۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اپنی سابقہ پوزیشن سے ہٹی تو سب سے اوپر جائے گی۔

مینجر ثمین رانا نے کہا کہ ان کی کوشش ہمیشہ جیت رہی ہے۔

کپتان سہیل اختر نے کہا کہ سینئرز کی موجودگی کا ان پر دباؤ نہیں۔

محمدحفیظ، حارث رؤف اور فخرزمان نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے بڑی محنت کی ہے توقعات پر پورا اتریں گے۔

ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ لاہور آکر اچھا لگ رہا ہے ،یہ ایک خوبصورت شہر ہے، یہاں سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں۔

اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز نے ان پر بہت اعتماد کیا ہے، وہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔