اگر نکاح کے بعد رخصتی نہ کی جائے؟

February 21, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔نکاح کرلیا جائے اور رخصتی نہ کی جائے تو کیا ایسا درست ہے؟

جواب:۔ازروئے شرع ایسا کرنا جائز ہے، البتہ مشاہدے میں آرہا ہے کہ نکاح کے بعد جلد رخصتی بہتر ہے ،ورنہ بہت سے مفاسد پیدا ہوتے ہیں اور بسااوقات رخصتی سے قبل ہی رشتہ ختم کرنے کی نوبت آجاتی ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk