گندمی رنگ پرکشش ہوتا ہے، حقیقی رنگت پر خوش رہیں،شنیرا اکرم

February 21, 2020

اسلام آباد (ایجنسیاں) شنیرا اکرم نے گندمی رنگت والی خواتین کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا۔ فلم”منی بیک گارنٹی“ کی اداکارہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر گندمی رنگت والی خواتین کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ گندمی رنگ رکھنے والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گوری ہوجائیں، لیکن میں ان کو بتانا چاہتی ہیں کہ مجھ سمیت بے شمار گوری رنگت رکھنے والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا رنگ گندمی ہو، اور اس کے لیے وہ کیا کچھ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نےہمیشہ سے ہی سنا ہے کہ گندمی رنگ پرکشش ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے سفید رنگ کو گندمی کرنے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ خودکو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں، اپنی جلد کی حقیقی رنگت پر خوش رہیں، آپ کا رنگ جیسا بھی ہیں آپ خوبصورت ہیں۔