ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی

February 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بوٹ بیسن تھانےکی حدود مائی کلاچی پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25سالہ راجیش ولد منگل ہلاک ہوگیا ،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا ،سہراب گوٹھ کے علاقے نجی بس اڈے کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 18سالہ عبدالمنیب کو زخمی کر دیا ۔