مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دو نوجوان شہید کردیئے

February 23, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دو نوجوان شہید کردیئے

کراچی(نیٹ نیوز) بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تازہ مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو اسلام ضلع میں شہید کردیا۔بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو بج بہارہ میں نینا سنگم پر ایک محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا،بھارتی فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات تک جاری رہا، دوسری جانب فورسز نے پلوامہ،شوپیاں،گندربل اور بارہمولہ اضلاع سے 17نوجوانوں کو گھروں میں چھاپے مار کر گرفتار کرلیا،کپواڑہ اور ہندواڑہ سے بھی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔فورسز نے پلوامہ میں دارالعلوم پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔دریں اثنا بھارتی فورسز کی جانب سے 202 ویں دن بھی مقبوضہ وادی کا محاصرہ جاری رہااور وادی کے شہریوں کو لاک ڈائون کا تاحال سامنا ہے۔