حکومت کے خلا ف بننے والے اتحاد ہواکا جھونکا ثا بت ہوئے، ڈاکٹر شاہد صد یق

February 23, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شر یف فیملی صر ف اقتدار کیلئے کچھ عر صہ پاکستان میں گزارتی ہے،بلاو ل بھٹو زرداری کی باتیں اپنے با پ کی کر پشن بچانے کیلئے ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت کے خلا ف بننے والے اتحاد ہواکا جھونکا ثا بت ہوئے تحریک انصا ف نے ملک کو مشکل حالا ت سے نکا ل لیا ہے اب خو شحا لی کا دور شرو ع ہو نے والے ہے بلاو ل بھٹو اپنے با پ اور خاندان کی کر پشن بچانے کیلئے ناکام حر بے استعما ل کررہے ہیں ۔