صحابہ کرام و اہلبیت کی محبت ایمان کا حصہ ہے، علامہ فاروقی

February 23, 2020

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر) علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہےکہ صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضی اللہ تعالی عنہ کی محبت ایمان کا حصہ ہےْ ان پر ایمان لا ئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔علامہ حق نواز جھنگوی صحابہ کرام و اہلبیت عظام کے مداح تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے یہ بات سنی رابطہ کونسل اسلام آباد سٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مولانا حق نواز کو شہید ہو ئے آج تیس سال ہوگئے لیکن ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہو ئے اور انکے لواحقین کو آج تک انصاف نہیں مل سکا۔ سیمینار سے حافظ نصیر احمد،مولانا تنویر عالم،مولانا عبدالخالق،مولانا عبدالرزاق حیدری، وقار احمد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ علامہ حق نواز اخلاص کی دولت اور ناقابل تردید دلائل کا مضبوط مؤقف لے کر میدان میں اترے تھے۔