رائیونڈ: مسجد میں گیس لیکیج کا دھماکا، 9 زخمی

February 23, 2020

ریسیکو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے نواح میں رائیونڈ کے قریب مسجد میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا ہے، حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

گیس لیکیج کا دھماکا لاہور کے قریب رائیونڈ بائی پاس پر واقع ایک مسجد کے حجرے میں ہوا ہے جس میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، گلشن اقبال میں گیس لیکیج دھماکا، خاتون جاں بحق

ریسیکو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس گیس لیکیج کا سبب اور ذمے داروں کے تعین کے لیے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔