• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 7 افراد زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کوہاٹ کے علاقے کالج ٹاؤن میں پیش آیا جہاں عجب خان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے بعد گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، واقعے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شیخوپورہ میں گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی

زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں، بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے 5 سال تک ہیں۔

تازہ ترین