خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی دوسری بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کا نفر نس آج شروع ہوگی

February 26, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سو شل سا ئنسز کے زیر اہتمام دوسری سا لانہ بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفر نس آج شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے ما ہر ین اور طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔پری کا نفر نس کا نفر نس ورکشا پس پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی ما ہر ین حصہ لیا۔ کا نفر نس کے انعقاد کا مقصد ملک بالخصو ص خیبر پختو نخوا کو پبلک ہیلتھ کے شعبے میں درپیش مسا ئل کی نشا ندہی اور ان کا قابل عمل حل تجو یز کر نا ہے۔ ڈین پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء الحق اور ڈائر یکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹر نسیم خان نے کہا ہے کہ کا نفر نس کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کے ایک ساتھ بیٹھنے سے پبلک ہیلتھ کے مسا ئل کو زیر بحث لا نے سے پیچید ہ مسا ئل کو سمجھنے میں مدد ملے گی جبکہ معا شرے کو درپیش مسا ئل کی نشا ندہی ، مسا ئل سے بچا ؤ اور حفا ظتی تد ابیر اختیار کر نے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور عملی راہنما ئی فراہم کر نے کے مواقع بھی ملیں گے۔ کا نفر نس میں برطانیہ،بنگلا دیش اور مصرسے پبلک ہیلتھ ماہرین بھی مختلف مو ضو عا ت پر خطا ب کر یں گےاختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹرثانیہ نشتر مہما ن خصو صی ہوں گے۔