’ایک ہفتے میں بہت لطف اندوز ہوا‘، کرس لین

February 26, 2020

پی ایس ایل فائیو کے لیے لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر کرس لین کہتے ہیں کہ ایک ہفتے کے دوران بہت لطف اندوز ہوا ہوں، کسی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا ۔

کرس لین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک جیت سے فتح کے ٹریک پر آجائیں گے ،انہیں مزید رنز کرنا اور چھکے مارنا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا رسپانس بھی اچھا ہے، بیس ہزار لوگ اسٹیدیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے، وہ ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے میں مزید رنز کرنا چاہوں گا۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لئے غیر معمولی کام کئے ہیں ۔

پہلی بار پاکستان آنے والے آسٹریلین بلے باز نے کہا کہ دو مرتبہ گولف بھی کھیلنے گیا اور دو میچوں میں ہی شکست ہوئی لیکن لیگ میں ایسا ہو جاتا ہے، ہمیں اس وقت ایک جیت کی تلاش ہے تاکہ ہم فتح کے راستے پر آسکیں۔