وزیر اعظم سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

February 26, 2020

وزیر اعظم سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ نوازشریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو نہیں بھجوائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا۔