• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار

پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی


پنجاب کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کر دیا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کیا ہے۔

نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سبی میلہ، دعوت نامے پر نواز شریف کی تصویر لگ گئی

کابینہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ نواز شریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہیں کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں ضمانت پر رہا ہو کر برطانیہ میں مقیم ہیں۔

نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف بھی موجود ہیں جو نواز شریف کی تیمار داری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین