کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

February 26, 2020

کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تر بیتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کے ہوا میں بلند ہوتے ہی اگلا وہیل گر گیا جبکہ طیارے کے نوز وہیل گرنے کی اطلاع رن وے پر کام کرتے مزدوروں نے کنٹرول ٹاور کو دی۔

ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے بعد نوز وہیل گرنے کا پائلٹ کو علم نہیں ہوا، کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر طیارے نے بغیر اگلے وہیل کے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران پائلٹ اور زیر تربیت پائلٹ محفوظ رہے۔