پشاور زلمی ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل میں اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ

February 26, 2020

پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی یہ مایوس کن کارکردگی ملتان سلطانز کے سامنے رہی۔

جارح مزاج کھلاڑیوں کی حامل یہ ٹیم ملتان سلطانز کے سامنے بے بس نظر آئی۔

پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ زلمی کا پی ایس ایل میں اب تک کا سب سے سب کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا سب سے کم اسکور 126 رنز تھا جو انہوں نے 2016 کے ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بنایا۔