جمعے اور ہفتے کو موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان

February 27, 2020

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے اور ہفتے کو ملک کے مختلف شہروںمیں موسم بہار کی پہلی بارش ہو گی، تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک بھی ہو گی جبکہ مارچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

میانوالی، خوشاب، بھکر ، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔