فلم ’کہے دل جدھر‘کی نمائش تاخیر کا شکار

February 27, 2020

فلم ’کہے دل جدھر‘ کا ٹیزر

اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔


جنید خان نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ’فلم ’کہے دل جدھر ‘ کی ریلیز مارچ کے مہینے میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب فلم مارچ کے بعد ریلیز کی جائے گی‘۔

گزشتہ ماہ اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’کہے دل جدھر‘کا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا۔

فلم کی دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی ۔

فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے،وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں۔

فلم میں جنید خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔