باپ بیٹے کی ملاقات رکوانے کیلئے سابقہ بیوی کی درخواست

February 27, 2020

کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا سابقہ بیوی کی جانب سے باپ بیٹے کی ملاقات رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار زینب کی جانب سے باپ بیٹے کی ملاقات رکوانے کے لیے ملتان کی فیملی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچے کا والد چین سے واپس آیا ہے لیکن طبی معائنہ نہیں کرایا، کورونا وائرس کے پیش نظر کمسن بیٹے سے ملاقات روکی جائے۔

درخواست گزار والدہ زینب کی درخواست پر فیملی کورٹ نے بچے کے والد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار زینب کی پانچ سال قبل عمر اقبال سےشادی ہوئی تھی.