لاہور،ڈاکٹرزکی بےحسی،خاتون نےواش روم میں بچےکوجنم دیدیا

February 28, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کی بے حسی سے خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دے دیا،خاتون کے شوہر کی گفتگو نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مخصوص نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے بغیر داخل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کاحماد کئی ماہ سے اپنی بیوی آصفہ کے چیک اپ کے لیے جناح ہسپتال آرہاتھا۔دو روز قبل مریضہ کو لیبر پین ہورہی تھی اورپیلے یرقان کی شکایت کی تھی ،ڈاکٹرز نے مریضہ کو نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے پرداخلے کی شرط عائد کی۔ حماد کے مطابق اس کے پاس 11ہزار کی رقم نہیں تھی لہذا رات 1بجے کےقریب لیبر پین زیادہ ہونے دوبارہ جناح کی ایمرجنسی میں لائے مگر ڈاکٹرز نے بد تمیزی کرتے ہوئے واپس بھیج دیا۔ پارکنگ کے قریب مسجد سے گزرتے ہوئے میری بیوی واش گئی جہاں پر اس نے بچے کوجنم دے دیا۔ جس کے بعد15 پر کال توپولیس نے میری مدد کی اور میرے بیوی بچے کو ایمرجنسی میں داخل کرایا۔حماد کاکہنا ہے کہ اتنے بڑے ہسپتال میں یرقان کا ٹیسٹ نہ ہونا اورمخصوص نجی لیبارٹری میں باربار بھجوانا قابل افسوس ہے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔ایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر یحی سلطان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ایک دو روز مین رپورٹ مکمل کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔