سرچ آپریشن ، 5افراد زیر حراست

February 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بنی گالہ پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔ یہ سرچ آپریشن بنی گالہ کے علاقوں ملوٹ، کری،ڈھوک موریاں اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کئی گھروں ،دکانوں اور مشکوک اشخاص کو چیک کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک گن،ایک پسٹل اور 1040 گرام،چرس بھی برآمد کرلی گئی۔