شہبازشریف نے اپنی حکومت میں1675 امدادی چیک مستحق فنکاروں کو دیے ،محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب

February 28, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنی حکومت میں 2013 تا 2018 کے درمیان مستحق فنکاروں کو20،20ہزار کے مالی امداد کے 1675چیک دیے۔محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔تحریک انصاف نے مالی سال 2019-20میں کتنے چیک دیےیہ تفصیلات نہیں بتائی گئی۔