جھیل کنارے بنے گھر برف کے مجسموں میں تبدیل

March 02, 2020

نیویارک میں طوفانی سرد ہواؤں نے جھیل کنارے بنے گھروں کو برف کے مجسموں میں تبدیل کردیاہے۔

نیویارک میں دو روز تک چلنے والی شدید سرد ہواؤں کے بعد جھیل ایری کا قریبی علاقہ ونٹر ونڈر لینڈ کا منظر پیش کرنے لگا۔

جھیل کے اردگرد کے گھروں پر برف کی موٹی تہہ جمع ہوگئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی شدید صورتحال انہوں نے پہلی دفعہ دیکھی ہے، برف جمع ہونے سے گھروں کے اندر اندھیرا ہو گیا ہے۔