خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلیاں، وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا

March 03, 2020

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی سے اطلاعات کا قلم دان واپس لے کر انہیں لیبر اور کلچر کے محکمے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ سے اطلاعات کی وزارت واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

تاہم اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

دوسری جانب شوکت یوسفزئی کو محنت اور ثقافت کے محکمے دیے گئے ہیں۔