کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چینی حجاموں کا انوکھا انداز

March 05, 2020

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چینی حجاموں کا انوکھا انداز

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے، اس سے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خطرناک وبا نے جہاں دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔

چین میں بھی ایسے ہی کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

چین کے صوبے ہونان میں موجود ان حجاموں نے ماسک پہنا ہوا ہے، 4 فٹ طویل ڈنڈے کے ایک سرے پر انہوں نے برش، شیور اور ہیئر ڈرائر لگا دیے ہیں۔

دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اس طرح کام کرنے سے اس صفائی اور نفاست سے کام نہیں ہوتا جس طرح ہاتھ سے ہوتا ہے لیکن وہ ایسا بحالت مجبوری اپنی اور گاہکوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چینی حکام نے وائرس سے بچنے کے لیے پرہجوم مقامات پر لوگوں کو آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس جان لیوا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 205 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور 93 ہزار 500 افراد متاثر ہیں۔ چین میں اس وائرس کی شدت میں کمی آرہی ہے تاہم اب یہ وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے۔