نوشہرہ: بارش سے چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق

March 07, 2020

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، مکان کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے میں دب گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: شب قدر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

امدادی کارروائیوں کے دوران 11 سالہ فرہاد اور 6 سالہ ریشماں کی لاشوں اور خاندان کے سربراہ شبیر سمیت 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

زخمیوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔