• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالاکنڈ: بارش سے مکان کی چھت گر گئی، خاتون اور بچی جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع مالاکنڈ میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں شبیر نامی شخص کے بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچی ملبے تلے دب گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے: گوجرانوالہ، مکان کی چھت گرگئی، 3 کمسن جاں بحق

ملبے سے خاتون اور بچی کی لاشیں اور ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی خاتون کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین