ہاتھ ملائیں گے، ہمارے پاس سینی ٹائزر ہے، لینگر

March 09, 2020

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ‏ کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے میل جول رکھنے کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز جمعے کو شروع ہو رہی ہے ، آسٹریلوی کرکٹرز میچ کےدوران ہاتھ ملاتے رہیں گے، ہمارے پاس سینی ٹائزر ہے۔

واضح رہے کہ ‏کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں، ا س سے قبل انگلینڈ ٹیم نے سری لنکا میں کھیل کے دوران ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا۔